ہاشم آملہ نے تیز ترین بیس سنچریوں کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا
کنبیرا میں آئرلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں دائیں ہاتھ کے بلے باز ہاشم آملہ نے سو گیندوں پر نو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے سنچری بنائی، جبکہ مجموعی طور پر ایک سو اٹھائیس گیندوں پر ایک سو انسٹھ رنز کی اننگز کھیلی۔ہاشم آملہ کے ون ڈے کیرئیر کی مجموعی طور پر بیس ویں سنچری ہے جو انہوں نے ایک سو گیارہویں انٹرنیشنل میچ میں بنائی۔اس سے قبل تیز ترین سنچریوں کا ریکارڈ بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی کے پاس تھا جنہوں نے ایک سو تیرہ میچوں میں یہ کارنامہ سر انجام دیا، جبکہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر دنیا کے خطرناک بیسٹسمین اے بی ڈی ویلئیرز تھے جنہوں نے ایک سو پچھتہر میچوں میں یہ اعزاز حاصل کیا۔