نامساعد حالات کے باوجود پاکستان میں ترقیاتی منصوبے جاری رکھے: فرانسس ڈال
کراچی اسٹاک ایکس چینج کے دورے کے موقع پر فرانسسی قونصل جنرل فراسس ڈال اورسو نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات چاہتا ہے،،یہی وجہ ہے دہشتگردی کے خطرات کے باوجود فرانس، پاکستان میں اپنے منصوبے جاری رکھے ہوئے ہے۔۔فرانسس ڈال اورسو نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان میں مزید نئے منصوبوں میں دلچسپی رکھتا ہے، کراچی اسٹاک ایکس چینج کے مینجنگ ڈائریکٹر ندیم نقوی نے کہا کہ کراچی اسٹاک ایکس چینج خطے کی دس مارکیٹس میں نمایاں مقام رکھتی ہے،انہوں نے کہا کہ اس سال کئی نئی کمپنیاں لسٹنگ کے لئے مارکیٹ کا رخ کررہی ہیں اس موقعے پر فرانسسی قونصل جنرل نے گونگ بجا کر ٹریڈنگ کا باقاعدہ آغاز بھی کیا۔