عمران خان اس وجہ سے ووٹ ڈالنے نہیں آئے کہ وہ چوردروازے پر یقین رکھتے ہیں۔رہنما حمزہ شہباز
مسلم لیگ ن رہنما اور ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز کا میڈیا سےغیررسمی گفتگو کرتےہوئے کہنا تھا کہ عمران خان دھرنا سیاست اور جلاؤ گھیراؤ پر یقین رکھتے ہیں عمران خان اس وجہ سے ووٹ ڈالنے نہیں آئے کہ وہ چور دروازے پر یقین رکھتے ہیں وہ چور دروازے سےشیروانی پہننا چاہتے ہیں
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی رکاوٹوں کا حل جمہوریت ہی ہے ہمسائے ممالک سے لاکھ اختلافات مگر وہاں جمہوریت ہے جمہوری ادوارں میں ضرب عضب ہوا ہے پاکستان میں جمہوری دور میں سوات آپریشن ہوا جمہوریت میں ہی کامیابی ہے حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ لودھراں اور چکوال کے انتخابات نے بتا دیا کہ عوام ن لیگ کیساتھ ہیں آج سینیٹ الیکشن کانتیجہ بھی یہی بتائےگا۔