پنجاب کے سینیٹ الیکشن میں مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدواروں نے میدان مارلیا
پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی 12 نشستوں کیلئےصبح نوبجے سے شام چاربجے تک بغیرکسی وقفے کے ووٹنگ ہوئی،، ایوان کے تمام 368 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا،، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پنجاب کی چھے جنرل نشستوں پر مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدوار کامیاب قرار پائے،، ڈاکٹر آصف کرمانی ،محمودالحسن، مصدق ملک ، ہارون اختر ، رانا مقبول احمد اور شاہین خالد بٹ حکمران جماعت کی حمایت سے کامیاب ہوئے،، جنرل نشست پر تحریک انصاف کے چوہدری سرور بھی سینیٹر منتخب ہوگئے،، پنجاب کی ٹیکنوکریٹ کی دونوں نشستیں ن لیگ کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار اسحاق ڈار اور حافظ عبدالکریم کے نام رہیں ،، اقلیتی نشست پر ن لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار کامران مائیکل اورخواتین کی دونوں نشستوں پر بھی حکمران جماعت کی حمایت یافتہ امیدوار کامیاب قرار پائیں،، پنجاب سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی بہن سعدیہ عباسی اور نزہت صادق سینیٹر منتخب ہوئی۔۔۔ مسلم لیگ قاف کی طرف سے کامل علی آغا،پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سےشہزاد علی خاں جنرل نشست کے لیے امیدوار نامزد کیے گئے تھے۔ اپوزیشن جماعتوں میں چودھری سرور کے سوا کسی اور جماعت کے حصے میں کامیابی نہ آسکی