خیبرپختونخوا میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے گیارہ میں سے پانچ نشستیں جیتی,پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن دو،دو نشستیں حاصل کی
خیبرپختونخوا میں بھی سینیٹ انتخابات کے حوالے سے غیرحتمی، غیرسرکاری نتائج مکمل کر لیے گئے ہیں۔ خواتین اور ٹیکنوکریٹ کی دو، دو اور سات جنرل نشستوں کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے کل پانچ نشستیں جیتی ہیں۔ خواتین کے لیے مخصوص دو نشستوں پر پی ٹی آئی کی مہرتاج روغانی اور پیپلزپارٹی کی روبینہ خالد کامیاب ہوئی ہیں۔ جبکہ ٹیکنوکریٹ پر پی ٹی آئی کے اعظم سواتی اور مسلم لیگ ن کے دلاور خان جیت گئے ہیں۔ دوسری جانب سات جنرل نشستوں میں سے تین پر پی ٹی آئی کے فیصل جاوید، ایوب آفریدی اور فدا محمد کامیاب ہوئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ پیرصابرشاہ، جے یو آئی (ف) کے طلحہ محمود، پیپلزپارٹی کے بہرمند تنگی اور جماعت اسلامی کے مشتاق احمد خان جنرل نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں