حارث، موسیٰ، حسنین اور عمر، پی ایس ایل کی نئی دریافتیں
پنڈی کے محمد موسیٰ اور حارث رؤف اور حیدرآباد کے محمد حسنین کو فاسٹ بولنگ میں مستقبل کا اسٹار قرار دیا جارہا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ آل راونڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ انہیں فوری کھلانے کے بجائے ان کی خامیوں پر مزید کام کیا جائے۔ شعیب ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں کئی باصلاحیت کرکٹرز دکھائی دیئے ہیں تاہم ان کرکٹرز کی صلاحیتوں کو پالش کرنے کی ضرورت ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ اسلام آباد کے فاسٹ بولر محمد موسیٰ، کوئٹہ کے محمد حسنین اور لاہور کے حارث رؤف باصلاحیت کھلاڑی ہیں، تینوں کھلاڑیوں کی بات ہو رہی ہے اور انہیں بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں اگر کوئی نوجوان 40 اوور کراتا ہے تو اسے پاکستانی ٹیم میں چانس نہیں دے دینا چاہیے بلکہ ان کی صلاحیت کو نکھارنے کی ضرورت ہے، ان لڑکوں کو گروم کر کے 10 سے 12 سال کام لیا جا سکتا ہے۔ شعیب ملک نے کہا کہ یہ سارے نوجوان 140کی اسپیڈ سے اور مستقل مزاجی سے بولنگ کر رہے ہیں، ان کھلاڑیوں پر محنت کر کے انہیں لمبی ریس کے لیے تیار کرنا ہوگا، ہمیں اچھے کھلاڑی ملے ہیں ان پر نظر رکھنے اور تجربہ دینے کی ضرورت ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم کراچی کنگز کے اس نوجوان بولر کی صلاحیتوں کے معترف ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ عمر خان نے اسی طرح محنت جاری رکھی تو ان کا مستقبل روشن ہے۔ عمرخان کہتے ہیں ’سوچا تو صرف یہی تھا کہ اے بی ڈی ویلیئرز کو بولنگ کرنی ہے لیکن انہیں آؤٹ بھی کرنے پر میں بہت خوش ہوں۔