ایف بی آر کی سٹیٹ بنک کے نام جاری کی گئی ایڈوائس میں سیلز ٹیکس ریفنڈز کلیمز کی ادائیگی کی ہدایت

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سٹیٹ بنک کے نام جاری کی گئی ایڈوائس میں برآمد کنندگان کی سہولت کیلئے بہتر ارب روپے مالیت کے سیلز ٹیکس ریفنڈز کلیمز کی ادائیگی کی ہدایت کی ہے۔یہ رقم آٹھ سو اٹھانوے درخواست دہندگان کو ادا کی جائیگی جن کا تعلق ٹیکسٹائل، قالین سازی، چمڑے اور کھیلوں کے سامان، سرجیکل آلات، چاول، کھانے پینے کی اشیاء اور دیگر برآمدی مصنوعات کے شعبوں سے ہے۔