پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار کرنے والے جرمن سفیر کی واپسی کی تیاری

اسلام آباد: پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار کرنے والے جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے واپسی کی تیاری شروع کردی۔ مارٹن کوبلر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں جلد ریٹائرمنٹ کی خبر دے کر پاکستانی مداحوں کو مایوس کردیا۔ چنچل مزاج جرمن سفیر نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں حلوہ بناتے دیکھا جاسکتا ہے، اپنی تصویر پر مداحوں سے رائے لیتے ہوئے مارٹن کوبلر نے کہا 'آپ کا کیا خیال ہے کہ مجھے ریٹائرمنٹ کے بعد یہ کام شروع نہیں کرنا چاہیے، حلوہ بنانے میں میری مدد کریں'۔