بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا بھارت پہنچنے کے بعد بیان سامنے آگیا

نئی دہلی: پاکستان کی جانب سے جذبہ خیرسگالی کے تحت بھارت کے حوالے کیے گئے انڈین پائلٹ ابھی نندن کا کہنا ہے کہ حراست کے دوران پاک فوج کی جانب سے اسے کسی بھی قسم کے تشدد کا نشانہ نہیں بنایا گیا۔ بھارتی ایئر فورس کے ونگ کمانڈر ابھی نندن ورتھامن کو جمعے کے روز واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا۔ بھارتی پائلٹ سے ملاقات کے لیے بھارتی فورسز اور علاوہ سیاسی رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں، بھارتی وزیر دفاع نرمالہ ستھرامن نے بھی ابھی نندن سے ملاقات کی اور ان کی خیریت سمیت پاکستان میں گزرے وقت کے حوالے سے دریافت کیا۔