ابھینندن بھارتی حکومت کا سردرد بن گیا, یہ کروڑوں روپے کا چکر کیا ہے؟

نئی دہلی: بھارت پہنچنے کے بعد بھارتی پائلٹ ابھینندن کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا ہے، جبکہ وزارت دفاع بھارتی پائلٹ کو پینشن کی مد میں 3 کروڑ روپے ادا کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی پائلٹ ابھینندن سے متعلق معروف پاکستانی صحافی اور ٹی وی اینکر مبشر لقمان کی جانب سے تہلکہ خیز انکشاف کیا گیا ہے۔ بھارت سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بھارتی پائلٹ ابھینندن کو آرمی کےاسپتال منتقل کرد یا گیا، جہاں اُس کا تفصیلی ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین کروایا جا رہا ہے۔ ابھینندن سے پاکستان میں گزارے وقت کے حوالےسے پوچھ گچھ بھی کی جا رہی ہے۔