سپیکر قومی اسمبلی کا عالمی پارلیمانوں کو مراسلہ،بھارتی حملہ کی جانب توجہ مبذول کرائی
قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے دنیا کے ایک سو اٹھہتر پارلیمانوں کو ایک خط لکھا ہے جس میں ان کی توجہ بھارتی فوج کی طرف سے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سا لمیت پر حملے کی طرف مبذول کرائی گئی ہے ۔
قومی اسمبلی کے میڈیا ونگ کے مطابق خط کے ذریعے ایک سواٹھہتر پارلیمانوں کے سپیکروں کو کنٹرول لائن اور پاکستان کی بین الاقوامی سرحد کی گزشتہ ماہ کی چھبیس اور ستائیس تاریخ کو بھارت کی طرف سے کی گئی خلاف ورزیوں کے بارے میں بتایاگیا ۔
اسد قیصر نے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کانوٹس لے اور جموں وکشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کرائے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان چاہتا ہے کہ بھارت امن کو ایک موقع دے اور مسائل کو ایک بالغ نظر جمہوری قوم کی طرح مذاکرات کے ذریعے حل کرے ۔