وزیراعظم کا عالمی برادری پر مقبوضہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے کردار ادا کرنے پر زور

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات کی خصوصی اہمیت پرزور دیاہے جوقریبی برادرانہ تعلقات ،تاریخی روابط اوربنیادی سطح پرتعاون پرمبنی ہیں۔انہوں نے یہ بات اسلا م آبادمیں سعودی عرب کے نائب وزیردفاع شہزادہ خالدبن سلطان بن عبدالعزیزسے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اورعلاقائی اوربین ا لاقوامی امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔وزیراعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی تعلقات کو بھی سراہا۔انہوں نے کہاکہ آرایس ایس کے نظریات سے متاثربی جے پی حکومت کاہندوبالادستی کا نظریہ ایک طرف مقبوضہ جموںوکشمیرمیں کشمیریوں جبکہ دوسری جانب بھارت کی اقلیتوں کودبارہاہے۔انہوںنے مسلمانوں سمیت عالمی برادری پرزوردیاکہ وہ مظالم کاسلسلہ رکوانے اورجموںوکشمیر کے پُرامن حل کے لئے اپناکرداراداکرے۔سعودی وزیرنے اس عزم کااعادہ کیاکہ دونوں ملک دیرینہ شراکت دار ہونے کے ناطے آزمائش کی ہرگھڑی میں ہمیشہ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ رہیں گے۔