علمائے کرام کاصاف اور سرسبزپاکستان کیلئے مل کرکام کرنے کے عزم کااظہار
یہ بات ایوان صدرمیں ہونے والی ایک نشست کے مشترکہ اعلامیے میں کہی گئی جوعلمائے کرام سے صاف اورسرسبزپاکستان ،تعلیم، صحت، قانون اورجھوٹی خبروں سے متعلق آراء کے حصول کیلئے منعقدہ کی گئی تھی۔اعلامیے میں کہاگیاہے کہ مذہبی اورجدیدتعلیم کاحصول انتہائی اہمیت کاحامل ہے اورقرآن مجید مذہبی اورجدیدعلوم کے حصول کاواضح پیغام دیتاہے۔علمائے کرام نے علاقوں کو صاف ستھرارکھنے کے لئے اپناکرداراداکرنے کے عزم کااظہار کیا تاکہ ہمارے معاشرے اوررہن سہن سے ہمارے کرداراورصفائی کااظہارہو۔انہوں نے اس عزم کابھی ا عادہ کیاکہ وہ خودبھی قانون کی پاسداری کریں گے اور ایساکرنے کے لئے لوگوں کی بھی حوصلہ افزائی کریں گے۔علمائے کرام نے کہاکہ وہ لوگوں کونہ صرف جھوٹی خبریں پھیلانے سے بازرہنے کی تلقین کریںگے بلکہ سوشل اورالیکٹرانک میڈیا کامنفی استعمال رکوانے میں بھی تعمیری کردار ادا کریںگے۔