ذرائع ابلاغ سنسنی پھیلانے والی خبروں سے گریز کرے:ڈاکٹر فردوس

انہوں نے ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو بیماری اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔معاون خصوصی نے کہاکہ حکومت نے انہیں علاج معالجے کی خاطرآٹھ ہفتوں کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی مگر وہ وہاں کسی ہسپتال میں داخل نہیں ہوئے۔انہوں نے کہاکہ اُن کے باہرجانے سے پہلے پاکستان میں ان کے معا لجین نے طبی رپورٹ فراہم کرناتھی تاہم بیرون ملک منتقل ہونے کے بعد سے وہ صرف میڈیکل سرٹیفکیٹس ہی پیش کررہے ہیں