خواتین ٹی ٹونٹی عالمی کپ:آج پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان میچ کھیلاجائے گا

خواتین کے آئی سی سی ٹی ٹونٹی عالمی کپ کاانیسواں میچ آج (منگل) سڈنی میں پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان کھیلاجائے گا۔ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح نوبجے شروع ہوگا۔خواتین کے آئی سی سی ٹی ٹونٹی عالمی کپ کابیسواں میچ جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آج سڈنی میں کھیلاجائے گا۔میچ دن ایک بجے شروع ہوگا۔