پاکستان میں کوروناوائرس کے پانچویں کیس کی تصدیق

تفصیلات کے مطابق کراچی اور اسلام آباد سے 4 کیسز کے بعدوفاق میں بھی مہلک وائرس کا ایک اورکیس رپورٹ ہوا ہے ۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے گلگت سے پانچویں کورونا وائرس کے کیس کی تصدیق کردی ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق پانچویں مریض کا تعلق وفاق سے ہے۔ مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان کا علاج ہو رہا ہے۔ این آئی ایچ کے مطابق گلگت کی رہائشی 45 سالہ خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،خاتون چند روز پہلے ایران سےآئی تھیں۔ اس سے قبل کراچی اور اسلام آباد سے کورونا وائرس کے 4 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے اور متاثرہ افراد زیر علاج ہیں۔ گزشتہ کیسز کے حوالے سے ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ دونوں مریض صحت یاب ہورہے ہیں جن میں سے ایک مریض کو جلد ہی اسپتال سے فارغ کردیا جائے گا۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے زیادہ تر کیسز ان افراد کے رپورٹ ہوئے ہیں جو حال ہی میں ایران سے وطن واپس لوٹے ہیں ۔