وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااہم اجلا س آج ہوگا
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔ وفاقی کابینہ اجلاس ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں کورونا وائرس کا معاملہ کابینہ میں زیر بحث آئے گا۔ کورونا وائرس سے متعلق بریفنگ کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے ۔ جبکہ کورونا وائرس سے بچاؤ کےلیے حکومتی اقدامات متعلق آگاہ کیا جائے گا۔کابینہ کو پی ایم ڈی سی اور پی ایم سی کے معاملات پر بریفنگ دی جائے گی ۔ کابینہ اجلاس میں اسپتالوں کی صوبوں سے وفاقی کو منتقلی کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے ۔اجلاس میں کابینہ کو بجلی کے بلز کے طریقہ کار سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔جبکہ نجکاری کمیٹی اجلاس میں کیے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔وفاقی کابینہ اجلاس میں نادرا اکاونٹس کا مالی سال 30 جون 2019 کے آڈٹ کی منظوری دی جائے گی۔