اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ویب پورٹل سے متعلق ایک اور خوش خبری
او سی پی کے وائس چیئرمین چوہدری وسیم اختر نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے 5 شہروں میں پولیس سہولت مراکز قائم کیے جائیں گے، او سی پی کا ویب پورٹل بھی سٹیزن پورٹل سے منسلک کر دیا جائے گا۔ اس اقدام سے سمندر پار پاکستانیوں کی شکایات کے اندراج اور ان پر کارروائی کے عمل میں مزید بہتری اور تیزی آ جائے گی۔ وائس چیئرمین کا کہنا تھا کہ سہولت مراکز کے لیے جگہوں کی نشان دہی رواں ماہ ہی کر لی جائے گی، یہ سہولت پانچ شہروں میں فراہم کی جا رہی ہے جس سے اوورسیز پاکستانی مستفید ہوں گے۔