اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے،400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی زبردست تیزی دیکھی گئی اور ابتدائی گھنٹے میں ہی چار سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ منگل کے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 39296 پر تھا اور کاروبار کے آغاز پر ہی سرمایہ کار کافی متحرک دکھائی دیئے۔ گزشتہ ہفتے کوروناوائرس کے سبب جو غیریقینی کی صورتحال پیدا ہوئی تھی وہ آہستہ آہستہ کم ہو رہی ہے جس کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی دیکھی جارہی ہے۔