نیب کا شہبازشریف کیخلاف12پلاٹوں کی انکوائری بند کرنےکافیصلہ

لاہور: قومی احتساب بیورو(نیب) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کیخلاف12 پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی تحقیقات بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب کی ریجنل بورڈ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ شہباز شریف کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے، لہذاد تحقیقات بند کی جائیں۔ ذرائع کے مطابق چیرمین نیب کو انکوائری بند کرنے کی سفارش بھیج دی گئی ہے۔ شہباز شریف کے خلاف انکوائری کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے مؤقف اپنایا ہے کہ انکوائری میں نامزد متعدد افراد وفات پا چکے ہیں۔ پراسکیوشن ونگ کا کہنا ہے کہ انکوائری میں نامزد میاں عطااللہ اور میاں رضاعطا اللہ وفات پا چکے ہیں جب کہ شہباز شریف کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد بھی تاحال نہیں ملے ہیں