قابض صہیونی فوج کے گھروں پر چھاپے ، 6فلسطینی گرفتار
قابض اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں6 فلسطینیوں کو انکے گھروں سے گرفتار کر لیا۔مغربی کنارے میں عینی شاہدین کے مطابق صہیونی فوجیوں نے البریح شہر میں الشرفا میں فلسطینی شہری حسام عطوی کے گھر میں توڑ پھوڑ کرنے کے بعد اسے گرفتار کر لیا۔ایک نوجوان جسکی شناخت باجس سعیدہ کے نام سے ہوئی کو اریحا شہر کے شمال میں العوجا قصبے میں اسکے گھر سے گرفتار کیا گیا۔قابض صہیونی فوجیوں نے چار دوسرے فلسطینیوں کو الخلیل کے شمال مشرق میں جنین شہر کے سعیرقصبے میں کاروائیوں کے دوران حراست میں لیا گیا۔