نیب نے شہبازشریف کی مستقل حاضری معافی کااقدام چیلنج کردیا

قومی احتساب بیورو(نیب)نے شہبازشریف کی ٹرائل کورٹ سے مستقل حاضری معافی کااقدام چیلنج کردیا،نیب نے شہبازشریف کی حاضری معافی کیخلاف لاہورہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق قو می احتساب بیورنے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ شہبازشریف کیخلاف آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز ریفرنس زیر سماعت ہیں ،ٹرائل کورٹ نے قانون کے برعکس مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہورہائیکورٹ شہبازشریف کو مستقل حاضری معافی دینے کا فیصلہ کالعدم قراردے ،عدالت شہبازشریف کو ٹرائل میں شامل ہونے کا حکم دے دے۔