اسپیکر قومی اسمبلی علی وزیر کےخلاف نااہلی کے ریفرنس کا آغاز کریں۔ فواد چوہدری

وفا قی وزیر سا ئنس و ٹیکنا لو جی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی ایم رہنما علی وزیر اپنے بیان پر معافی نہیں مانگتے تو اسپیکر قومی اسمبلی ان کے خلاف نااہلی کے ریفرنس کا آغاز کریں۔سما جی را بطے کی ویب سا ئٹ ٹو ئٹر میں اپنے ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ غیر ملکی طاقت سے پاکستان کے شہروں کو تباہ کرنے کا مطالبہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ پاکستان سے وفادار نہیں ہیں اورآپ اپنے حلف کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں اگر PTM کے علی وزیر اپنے بیان پر معافی نہیں مانگتے تو اسپیکر قومی اسمبلی ان کے خلاف 63 Artکے تحت نااہلی کے ریفرنس کا آغاز کریں۔