صو با ئی حکومت کی نو ٹیفیکیشن کی خلاف ورزی کرنے پر اسکول کی رجسٹریشن منسوخ

کرونا وائرس کی وجہ سے سندہ حکومت کی جانب سے تمام پبلک و نجی تعلیمی اداروں کو 13 مارچ تک بند رکھنے سے متعلق جاری کردہ نو ٹیفیکیشن پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر فراز احمد صدیقی نے تعلقہ لطیف آباد میں ارلی لرنگ ہائی اسکول یونٹ نمبر 5 لطیف آباد، کالج آف ایکسیلینس یونٹ 6 اور دی اسمارٹ اسکول یونٹ نمبر 6 کا اچانک دورہ کیا۔ جس میں انہوں نے ارلی لرنگ ہائی اسکول یونٹ نمبر 5 میں جاری تدریسی عمل کو بند کروا کر ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکول حیدرآباد شاہدہ حیدری کو مذکورہ تعلیمی ادارے کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر انہوں نے تعلقہ کے تمام تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کے وہ ہر صوررت سندہ حکومت کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنیوالے تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن فوری طور پر منسوخ کردی جائے گی۔