پی ایس ایل 5: لاہور قلندرز نے دفاعی چیمپئن کو شکست دے کر پہلی فتح حاصل کرلی

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ 5 میں مسلسل شکست کھانے والی لاہور قلندرز کی ٹیم نے دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر رواں ایونٹ کی پہلی کامیابی حاصل کرلی۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے 16 ہویں میچ میں لاہور قلندرز اور دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل تھے۔