کسی کو اغوا نہیں کیا ،تحریک انصاف کے 2ارکان خودہمارے ساتھ آئے۔ سہیل انور
صوبائی وزیر سندھ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دو ارکان اپنی مرضی سے ہمارے ساتھ آئے ہیں ۔تحریک انصاف کے دو منحرف ارکان اسلم ابڑو اور شہریار شر پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر سہیل انور سیال کے ہمرا ایک ہی گاڑی میں سندھ اسمبلی پہنچے۔سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر سہیل انور سیال نے کہا کہ اپوزیشن رکن کے ساتھ چلنا گھومنا کیا گناہ ہے اور اگر کوئی رکن اسمبلی خود کسی کے ساتھ گھوم پھر رہا ہو تو اس میں کوئی برائی نہیں۔ یہی جمہوریت ہے کہ سامنے بیٹھے وہ بیان دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دو ارکان اپنی مرضی سے ہمارے ساتھ آئے ہیں، ہم نے کسی کو اغوا نہیں کیا ۔سہیل سیال نے اپنی نگرانی میں پی ٹی آئی کے دونوں ارکان کو ایوان میں پہنچایا ۔