امریکاکا 2 ریاستوں میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان
امریکا کی ریاست ٹیکساس اور مسی سپی میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹیکساس میں کاروبار اگلے ہفتے مکمل بحال کردیا جائے گا۔ امریکی ریاستوں کے کورونا سے متعلق اقدامات واپس لینے پر ڈائریکٹر سی ڈی سی نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سخت محنت کے بعد کورونا پر قابو پانے میں جو کامیابی حاصل کی اسے کھونے کا خدشہ ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ زندگی اگلے سال سے پہلے نارمل نہیں ہوسکے گی۔