فلسطین:اسرائیلی فوج کی دہشتگردی،15فلسطینی گرفتار
فلسطین کے مختلف شہروں میں اسرائیلی فوج نے کارروائیوں میں 15فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ۔غیرملکی خبررسا ںادارے کے مطابق فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں اسرائیلی فوج نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 15 فلسطینیوں کو گرفتار کرکے انہیں حراستی مراکز میں منتقل کردیا ۔ تلاشی کی کارروائیوں کے دوران قابض فوج نے لوٹ مار، توڑپھوڑ اور خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا۔غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں جبع کے مقام پر اسرائیلی فوج نے تلاشی کے دوران تین فلسطینیوں مراد ولید ملایشہ، محمد محمود علاونہ اور مراد فشافشہ کو گرفتار کرلیا۔ یہ تینوں فلسطینی سابق اسیر ہیں۔ اسرائیلی فوج نے اسی علاقے میں تلاشی کے دوران سابق اسیر لطفی طاہر ملایشہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ادھر مغربی جنین میں مانہ کے مقام پر اسرائیلی فوج نے تلاشی کے دوعران شادی عبدالرئوف صبیحات نامی یک نوجوان کو گرفتار کیا۔ ایک شہری سعید ابو علی کو اریحا شہر سے گرفتار کیا گیا۔قابض اسرائیلی فوج نے بیت لحم میں تلاشی کے دوران 21 سالہ سابق اسیر ابراہیم سلیمان دعدوع اور محمود احمد عیسی کو کو ان کے گھروں سے اٹھالیا۔رملہ میں تلاشی کے دوران 30 سالہ مجد جرار، البیرہ سے 22 سالہ سعد زلوم، بیرزیت سے 39 سالہ محمد سلیمان کنعان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔الخلیل شہر میں تلاشی کے دوران 29 سالہ علی عبدالغفار دوفش کو اس کے گھر سے گرفتار کیا اور اس کی گاڑی بھی ضبط کی گئی ۔