سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کا مزمتی بیان بھی سامنے آگیا۔

سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ جس وقت سندھ اسمبلی میں واقعہ پیش آیا وہ وہیں موجود تھے اور انہوں نے خود اپنی آنکھوں سے پورا تماشہ دیکھا تھا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائم علی شاہ نیکہا کہ اسمبلی میں لڑائی جھگڑے کی مذمت کرتا ہوں۔قائم علی شاہ نے کہا کہ اسمبلی میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ کی انکوائری کا کہا ہے۔سابق وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ ایسا نہیں ہوتا کہ ممبر کو اٹھا کر لے جائیں۔