سینیٹ الیکشن: عمران خان کو اب شکست تسلیم کرکے استعفیٰ دے دینا چاہیے: بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کے جمہوری سفر کا ایک نیا دور شروع ہونے جارہا ہے۔ ناکامی پر وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔نو منتخب سینیٹر یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ پریس کانفرنس چیئرمین کرتے ہوئے پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے یوسف رضا گیلانی کی جیت کو جمہوریت کی فتح قرار دیتے ہوئے حکومت سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کردیا ۔انہوں نے کہا کہ ضمنی اور سینیٹ الیکشن میں حکومت کوچیلنج کر کے ناکام کیا ہے ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کا اپنی ہی اسمبلی سے ہارنا پی ڈی ایم کی فتح ہے۔پی ڈی ایم میں تمام فیصلے مشاورت سے کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے آصف زرداری، نوازشریف، فضل الرحمن اور مریم نواز سمیت دیگر اپوزیشن رہنماؤں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کا مستقبل روشن ہے۔ یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوں گے