اسرائیلی قابض فوج نے فلسطینی خاندان کا ایک مکان مسمار کر دیا

اسرائیلی قابض فوج نے جنوبی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے مغرب میں واقع قصبے اذنا میں ایک مکان کو مسمار کر دیا۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج نے جنوبی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے مغرب میں واقع قصبے اذنا میں ایک مکان کو مسمار کر دیا۔شہری محمد حسن عواد نے بتایا کہ قابض فوج نے اذنا قصبے میں جورہ سلیم کے علاقے میں 120 مربع میٹر کے رقبے پر محیط اس کے مکان کو مسمار کر دیا۔ مسمار کئے گئے مکان میں بچوں اور خواتین سمیت آٹھ افراد رہائش پذیر تھے۔ مکان کی مسماری کے بعد مکین کھلے آسمان تلے آگئے ۔انہوں نے کہا کہ قابض حکام نے اسے تقریبا ًدو ماہ قبل اس کا مکان مسمار کرنے کا نوٹس دیا تھا۔ اس نے مسماری کے عمل کو روکنے کے لئے قابض ریاست کی عدالتوں سے رجوع کرنے کوشش کی اور مسماری کے فیصلے کو منسوخ کرنے کے لیے عدالتوں میں ہزاروں شیکل ادا کئے اسرائیلی عدالتیں بھی اسے انصاف فراہم نہیں کرسکیں۔