عمران خان کی ٹانگ میں ہی نہیں ، دماغ میں بھی فرق ہے، اسحاق ڈار
سلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان ٹانگ میں ہی نہیں دماغ میں بھی مسئلہ ہے۔ عمران خان کو لانے والے جنرل باجوہ نے بھی مان لیا کہ اگر عمران خان کی حکومت مزید رہتی تو پاکستان نہ رہتا ۔ عمران خان حقائق سے ہٹ کر باتیں کرتے ہیں۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال خراب ضرور ہے لیکن نہ ہم دیوالیہ ہوئے اور نہ ہوں گے۔ عمران خان جو کہتے ہیں کہ ملک دیوالیہ ہوچکا ہے لیکن معیشت کا بیڑہ غرق عمران خان نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپریل میں پی ڈی ایم کی طرف سے حکومت لینے کا فیصلہ بہترین تھا اگر ہم حکومت میں نہ آتے تو عمران خان نے ملک کو تباہ کردینا تھا۔ سب کہتے حکومت لینے کی غلطی کی ، خان کو چلنے دیتے، اللہ کے فضل سے نہ پاکستان دیوالیہ ہوا ہے نہ ہو گا، عمران خان جو اس طرح کی باتیں کرتے ہیں سمجھ نہیں آتی ٹانگ میں مسئلہ ہے یا دماغ میں، عمران خان کی ٹانگ میں ہی نہیں ، دماغ میں بھی فرق ہے، عمران خان 19.3 ارب ڈالر کا مالیاتی خسارہ چھوڑ کر گئے، جو آپ کو پیار سے گود میں اٹھا کے لائے تھے انہیں بھی آپکی کارکردگی کا پتہ ہے، معیشت کی بحالی آسان نہیں، یہ کوئی سوئچ آن ، سوئچ آف کا بٹن نہیں، اسحاق ڈار