ڈالر نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو سلامی دی ہے، پروفیسر احسن اقبال

وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ڈالر نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو سلامی دی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے ملک میں ایسے فیصلے آئیں گے تو سیاسی بے یقینی میں اضافہ ہو گا، ملک کا تھوڑا سا وقار سنبھلتا ہے تو کوئی نہ کوئی ایسا نیا عمل آتا ہے جس سے ملک میں پھر بے یقینی پیدا ہوتی ہے۔ نہوں نے کہا کہ ملک میں پھیلی بے یقینی کا معیشت کے ساتھ براہ راست تعلق ہوتا ہے، اگر ملک میں مسلسل آئندہ سال کے لئے بے یقینی رکھنا چاہئے ہیں تو یہ ملک 6 مہینے الیکشن الیکشن کھیلتا رہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں جو سیاسی عدم استحکام پیدا کیا جا رہا ہے اس کی قیمت پاکستان کے 22 کروڑ عوام ادا کر رہے ہیں، سپریم کورٹ کے ذریعے سیاسی فیصلے حاصل نہیں کئے جانے چاہئیں۔