معلوم نہیں عمران خان کی ٹانگ خراب ہے یا دماغ ؟ میں استعفیٰ کیوں دوں؟ اسحاق ڈار
سلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کل سے سوشل میڈیا پر بہت سے باتیں چل رہی ہیں، ان تمام معاملات پر بات کرنا ضروری ہے، حکومتی اتحاد نے فیصلہ کرنا تھا ریاست کو بچانا ہے یا سیاست کو؟ اتحادی حکومت نے سیاست پر ریاست کو ترجیح دی۔ انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو ہٹانے کااصولی فیصلہ کیا گیا، آج عمران خان کو آئینہ دکھاؤں گا،عمران خان اپنا ماضی کا ریکارڈ دیکھیں،عمران خان کے وزیر خزانہ ڈیفالٹ ڈیفالٹ کی رٹ لگاتے ہیں، اللہ کے فضل سے نہ دیوالیہ ہوئے نہ ہوں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک ڈیفالٹ ہونے کی سوچ رکھنے والے اپنے مفاد رکھتے ہیں، عمران خان کو اپنے اقتدار کے سوا کچھ نظر نہیں آتا، عمران خان کی خواہش ہے کہ ملک ڈیفالٹ کرے ۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے کہا کہ آپ نے بیوقوفی کی،عمران خان خود گرجاتا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک ڈیفالٹ ہونے کی سوچ رکھنے والے اپنے مفاد رکھتے ہیں، عمران خان کو اپنے اقتدار کے سوا کچھ نظر نہیں آتا، ڈیفالٹ کی باتیں کرنے سے اسٹاک مارکیٹ پر اثر پڑتا ہے، مس مینجمنٹ اور بیڈ گورننس پاکستان کے یہاں پہنچنے کی وجہ بنی، پی ٹی آئی حکومت نے مالی خسارہ 7.9 پر چھوڑاتھا۔