مضبوط ترین پاسپورٹ کی نئی فہرست ، دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز متحدہ عرب امارات قرار

پاسپورٹس کی درجہ بندی کرنے والے ادارے نوماڈ کیپیٹلسٹ نے رواں برس کی فہرست جاری کردی جس میں دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز خلیجی مسلم ملک متحدہ عرب امارات کے حصے میں آیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نوماڈ کیپیٹلسٹ پاسپورٹ کی ریٹنگ صرف ویزہ فری سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے نہیں کرتا۔ جیسے کہ دیگر ادارے کرتے ہیں۔ نوماڈ کیپیٹلسٹ یہ درجہ بندی پانچ بنیادوں پر کرتا ہے۔اول یہ کہ کسی ملک کے پاسپورٹ کیلیے کتنے ممالک میں ویزہ فری سروس ہے۔ اس کے نمبر 50 فیصد تک رکھے گئے ہیں۔ دوم یہ کہ شہریوں کی محصولات کیا ہیں جس کے 20 فیصد نمبر ہیں جب کہ سوم دنیا میں اس ملک کا تاثر، چہارم دہری شہریت اور پانچواں اس ملک میں شخص آزادی ہے جن کے نمبرز دس دس فیصد ہیں۔نوماڈ کیپیٹلسٹ کی فہرست 2023 میں پہلا نمبر متحدہ عرب امارات کا ہے جس کے پاسپورٹ پر 181 ممالک میں ویزے کے بغیر سفر کرسکتے ہیں۔ محصولات میں 50 نمبر، تاثر میں 40 جب کہ دہری شہریت اور شخصی آزادی میں تیس تیس نمبر ملے۔اس طرح متحدہ عرب امارات نے مجموعی طور پر 110.5 اسکور حاصل کرکے نوماڈ کیپیٹلسٹ کی فہرست میں دنیا کے سب سے طاقتور پاسپورٹ رکھنے والا ملک بن گیا۔یاد رہے کہ نوماڈ کیپیٹلسٹ کی گزشتہ برس کی فہرست میں متحدہ عرب امارات 32 ویں نمبر پر تھا۔