تین بڑوں کی اہم ملاقات، صدر کے پنجاب میں الیکشن کے اعلان کے بعد کی صورتحال پرمشاورت

وزیراعظم شہبازشریف سے سابق صدر آصف زرداری اور جمعیت علمائے اسلام و پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی ، وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پرمشاورت کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں صدر کی جانب سے پنجاب میں انتخابات کے اعلان کے بعد کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔خیال رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے پنجاب کے انتخابات کے لیے 30 اپریل کی تاریخ کی منظوری دے دی