اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے ہرادیا

پاکستان سپر لیگ 8 میں کراچی کنگز نے عماد وسیم کی شاندار بیٹنگ کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ 8 کا 19واں میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنا ڈالے۔ کراچی کنگز کی جانب سے عماد وسیم نے کیپٹن اننگز کھیلی اور 54 گیندوں پر ناقابل شکست 92 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 11 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ کراچی کنگز کی جانب سے عماد وسیم نے کیپٹن اننگز کھیلی اور 54 گیندوں پر ناقابل شکست 92 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 11 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے، عرفان خان نیازی 30 اور ایڈم روزنگٹن 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کراچی کنگز کے دیگر کھلاڑیوں میں شرجیل خان 8، طیب طاہر 19 اور شعیب ملک 12 رنز بناسکے، میتھیو ویڈ 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹام کرن نے 2، رومان رئیس، حسن علی اور فہیم اشرف نے ایک ایک شکار کیا۔