سب سےبڑی گھڑ ریس " پاکستان ڈربیجم اینڈ ٹو نک نامی گھوڑےنےجیت لی
پاکستان کی سب سے بڑی گھڑ ریس " پاکستان ڈربی" جم اینڈ ٹو نک نامی گھوڑے نےجیت لی۔ جم اینڈ ٹونک کے سوار عامر پرویز تھے۔ پاکستان ڈربی کے فاتح کو 40 لاکھ روپے کی انعامی رقم اور ٹرافی دی گئی۔تقریب کے مہمان خصوصی سابق گورنر پنجاب اور لاہور ریس کلب کے صدر مخدوم محمود احمد تھے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ریس کلب میں ہونے والی 100 ویں پاکستان ڈربی میں مجموعی طور پر دس کپ ریسز ہوئے۔مگر سب کی توجہ کا مرکز چھٹے نمبر کی ریس پاکستان ڈربی تھی جو 24 سو میٹر پر مشتمل تھی ۔ پاکستان ڈربی میں مجموعی طور پر 14 گھوڑے گھوڑیاں شریک ہوئیں مگر جم اینڈ ٹونک نے سب کو مات دیتے ہوئے مقابلہ اپنے نام کیا، ریس میں فرحان کنگ نامی گھوڑ ا دوسرے نمبر جبکہ اسپارٹاکس تیسرے نمبر پر رہا۔ جم اینڈ ٹونک کے سوار عامر پرویز کاکہناتھا کہ جم اینڈ ٹونک نے کھیلی جانےوالی تمام ریسز جیتی ہیں۔صرف پاکستان ڈربی رہتی تھی وہ بھی آج جیت لی۔اس طرح انکا خواب پورا ہو گیا۔فاتح گھوڑے کے مالک واجد علی کاکہنا تھا گزشتہ ایک سال سے انکا گھوڑا ناقابل شکست تھا ۔انہوں نے مزید کہاکہ ریس کے بعد بھی انکا گھوڑا ریٹائر نہیں ہوگا۔