محمکہ موسمیات نے ملک کے دیگرعلاقوں میں بھی آج سے بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

May 03, 2016 | 10:38

ملک بھر میں سورج نےآنکھیں دکھائیں تو گرمی کا پارہ بھی خوب چڑھ گیا،تاہم چالیس سے اوپر پہنچ جانے والے درجہ حرارت کو اچانک بریک لگی، کوئٹہ میں موسم نے کروٹ بدلی، شہرپر بادلوں نے قبضہ کیا اور جم کے برسے،بارش ہونے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا تو شہریوں کے مرجھائے چہرے کھل اٹھے۔
محمکہ موسمیات نےملککے دیگرعلاقوں میں گرمی کی خالیہ لہرمیں کمی کی خوش خبری سنائی ہے،اور کہاہےکہ مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہورہاہے،منگل سےجمعرات تک اسلام آباد، فاٹا، خیبر پختونخوا، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر سمیت ملک کے دیگرعلاقوں میں تیزہوائیں بھی چلیں گی اور بارش بھی ہوگی،موسم کے بدلتے تیور سے کئی روز سے جاری گرمی کی لہرمیں کمی کا امکان ہے۔
دوسری جانب ملک کے میدانی علاقوں میں اگلے چوبیس گھنٹےکے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا،سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں 48 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہید بینظیر آباد اور جیکب آبادمیں پارہ 47 تک جا پہنچا، رحیم یارخان، موہنجو داڑو،پڈعیدن، سکھر، لاڑکانہ اور نورپور تھل میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں