مراکش نے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کردیا

افریقی ملک مراکش نے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کردیے،، حکومت کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ ، ایران صحارا کی علیحدگی پسند تحریک پولیساریو فرنٹ کی حمایت کر رہا ہے، کچھ روز پہلے الجیریا کے ایرانی سفارتخانے کے ذریعے پولیسار فرنٹ کو ہتھیار دیے گئے، مراکش کی جانب سے یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ جنگجو تنظیم حزب اللہ مراکشی علیحدگی پسند تحریک پولیساریو فرنٹ کو تربیت دے رہی ہے،دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ نے ان الزامات کو غلط قرار دیا ہے،سعودی عرب اور بحرین نے ایران کی طرف سے افریقی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور علیحدگی پسند گروپ کی مدد کی شدید مذمت کی ہے،دونوں خلیجی ملکوں نے مراکش کی سلامتی، استحکام اور سالمیت کے لیے ہر طرح کا تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے، سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے پر رباط کے ساتھ رابطے میں ہیں