لاہور میں آندھی کے باعث زیرتعمیر عمارت کی چھت گر گئی، 3 مزدورجاں بحق

لاہورمیں آندھی نے تین گھروں کے چراغ بجھا دئیے.جوڑے پل کے قریب تیزہواؤں سے زیرتعمیرعمارت کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں تین مزدورجاں بحق ہوگئے.تینوں مزدورعمارت کی تعمیرمیں مصروف تھے کہ اچانک آندھی کے باعث لینٹرمزدوروں سمیت نیچے جاگرا.جاں بحق ہونے والے مزدوروں میں پرویز،سجاد اورنذیرشامل ہیں۔عمارت کی چھت گرنے سے ایک شخص شدید زخمی ہوا جسے سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا .جاں بحق ہونے والے مزدوروں کا تعلق جوڑے پل کے علاقہ سے تھا۔ مزدوروں کے لواحقین نے موت کوحادثارتی قراردیتے ہوئے کسی قسم کی قانونی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے. علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ عمارت بہت زیادہ اونچی تعمیرکی جارہی تھی جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔