پشاور اور گرد و نواح میں بوندا باندی سے جہاں موسم خوشگوار ہوگیا۔

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے کئی شہروں میں تیزہواؤں اور بونداباندی سے موسم خوشگوار ہو گیا اور گرمی کے ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا، تاہم تیزآندھی سے پشارو کے کئی علاقوں میں حادثات بھی پیش آئے، خواجہ ٹاؤن، اسلم ڈھیری اور چارسدہ روڈ پر بجلی پولز، سائن بورڈ، دیواریں اور درخت گرنے کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ بجلی کے پولز اور تاریں گرنے سے پورے شہر کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، پیسکو کی جانب سے بجلی بحالی کا کام بھی سست روی کا شکار رہا، تاہم ترجمان نے جلد بجلی بحال کرنے کی یقین دہانی بھی کرادی۔