محمود الرحمن کیمشن رپورٹ کی طرح ایک رپورٹ تیار ہورہی ہے۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہاکہ جب دھرنا ناکام ہوا تو 28 جولائی کا فیصلہ کامیاب ہوگیا. جیل جانا ہے، سیاسی قیدی بھی بننا ہے، ہم کسی مقصد کے لئے جا رہے ہیں۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ کربلا میں کھڑے ہیں اور کربلا میں ہی نمازپڑھیں گے اور روزہ بھی یہیں رکھیں گے.پاکستان اسی طرح چلے گا جس طرح محمّد علی جناح نے اسکی سوچ رکھی.اب اداروں کو اپنی حد میں رہ کرعوام کی خدمت کرنی چاہیئے۔ نواز شریف کہ رہے ہیں ووٹ کو عزت دو، جبکہ زرداری صاحب کہتے ہیں نوٹ کو عزت دو. کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہاکہ بیواؤں اور یتیموں کے سر پر سیاسی ہاتھ رکھیں تو اچھا ہے۔ نواسہ رسول حق کے لیے کھڑے ہو گئے تھے تو ہم تو ان کے قدموں کی خاک ہیں.