ملک کی سیاست اور سیاست دان گندے نہیں، لوگ اسے گندا کرتے ہیں۔ قائد حزب اختلاف

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیدر خورشید شاہ نے کہا کہ وزیر خزانہ کی تقریر سےغریب کا پیٹ بھرگیا،، حکومت نے غریب عوام پرٹیکس کی بھرمار کردی ہے،، بجٹ کے بعد اب غریب آدمی کو کھانا کھانے کی ضرورت نہیں ،، قائد حزب اختلاف نے کہا کہ سیاست اور سیاست دان گندے نہیں، لوگ اسے گندا کرتے ہیں، سستی روٹی اسکیم میں پنجاب کے عوام کے ساتھ دھوکا ہوا،سستی شہرت ہمیں مار رہی ہے، خورشید نے کہا کہ ’آج اراکین کی حاضری دیکھ کر پارلیمنٹ کی بالادستی نظر آرہی ہے، 70سال کی تاریخ میں پارلیمنٹ کا ایسا حال نہیں دیکھا‘،، الیکشن میں جائیں گے تو ایک دوسرے کو ایسی سنائیں گے جس کی کوئی مثال نہیں،، اسپیکر ان سب مسائل کو دیکھیں.