فوجی ادوار میں بھی ایسی پابندی نہیں تھی جو آج کل ہے، راز بہت ہیں سینے میں، ان کو افشا کرنے سے پہلے آپ سدھر جائیں، سابق وزیر اعظم نواز شریف

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ راز بہت ہیں سینے میں، افشا کرنے سے پہلے آپ سدھر جائیں،فوجی ادوار میں بھی ایسی پابندی نہیں تھی جو آج کل ہے ،سب جانتے ہیں یہ پابندی کہاں سے لگ رہی ہے، پاکستان بنانے والوں نے کبھی یہ سوچا بھی نہیں ہوگا کے آئین کے علاوہ کسی اور کی حکمرانی آئے گی،انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا ہے۔28 جولائی کے فیصلے کے بعد جو ملک میں انتشار نظر آرہا ہے اسکی وجہ سے اقتصادی ترقی سبوتاژہورہی ہے۔ ترقی جس رفتار سے آگے بڑھ رہی تھی اس کو بھی بریک لگ گئی ہے۔پاکستان تنہائی کا شکار ہو رہا ہے، اس طرح یہ ملک نہیں چلے گا،رانا ثناء اللہ کے بیان سے متعلق سوال پرسابق وزیراعظم نے کہا کہ وزیر قانون پنجاب نے اپنا بیان واپس لے لیا ہے،