نوازشریف کا مقابلہ پی ٹی آئی یا پیپلزپارٹی سے نہیں بلکہ شہبازشریف اورحمزہ شہباز سے ہوگا،ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری

نواز شریف کا مقابلہ عام انتخابات میں کس سے ہوگا،،،، تحریک انصاف نے بتادیا،،، فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نوازشریف کا مقابلہ پی ٹی آئی یا پیپلزپارٹی سے نہیں, شہبازشریف اورحمزہ شہباز سے ہوگا۔ میں سازش بتاوں گا یہ راگ نوازشر یف راولپنڈی نکلنے سے الاپ رہے ہیں۔ راولپنڈی سے نکلے تو جہلم میں سازش بتانے کا کہا۔ جہلم کے بعد گوجرانوالہ میں سازش کا بتانے کا کہا۔۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت سامنے آنے کے بعد بوکھلاہٹ کاشکار ہیں۔ سابق وزیراعظم فرسٹریشن کا شکارہیں اورتیزی سے اپنے انجام کی طرف بڑھ رہے ہیں،،