آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سےمتحدہ عرب امارات کے سفیرحمادعبید ابراہیم کی ملاقات، پاک یواےای معاونت پروگرام کےتحت معاہدوں کی یادداشت پردستخط

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم نے جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں ملاقات کی ،، آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی ،، اس کےعلاوہ پاک یو اے ای معاونت پروگرام کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ، اس موقع پر پاک یو اے ای معاونت پروگرام کے تحت معاہدوں کی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے،، آئی ایس پی آر کے مطابق اس معاہدے کے تحت پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں سماجی ترقی کے منصوبے شروع کیے جائیں گے