نوازشریف نے ملک کوکھوکھلا کردیا اب اداروں، ،ججوں اورہمیں آنکھیں دکھا رہے، عمران خان کا کوئی منشور نہیں، سابق صدرآصف زرداری

بلاول ہاؤس لاہورمیں پارٹی کارکنوں سے خطاب میں آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان کی سیاست اس وقت مشکل حالات میں ہے،میاں صاحب نے جمہوریت کوبہت نقصان پہنچایا،،نوازشریف نے ملک کوکھوکھلا کردیا،،کھلونا آپ نے خود توڑا اب ہم پرالزام لگارہے ہیں،،سٹیج پرچڑھ کرلمبی لمبی تقریریں کرنے والے عمران خان کے پاس کوئی منشوریا پالیسی نہیں،،،سابق صدرنے کہا کہ میاں صاحب نے صوبہ جنوبی پنجاب کی مخالفت کی۔فاٹا کا کیس بے نظیربھٹوعدالت لے کرگئی تھیں،،فاٹا کے عوام کوجلد حقوق ملیں گے۔غریبوں کے لیے راشن کارڈ بھی بنائیں گے،،،آصف زرداری کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کیلئے جدوجہد کرنی ہے،،پیپلزپارٹی کے دورمیں سرحدوں پرکوئی محاذ گرم نہیں تھا کیونکہ ہمارے پاس خارجہ پالیسی اورڈپلومیسی تھی،،،اب محاذ گرم ہے اس کی وجہ حکومت کی خارجہ پالیسی نہ ہونا ہے،،بعد ازاں آصف زرداری سے ملاقات میں مسلم لیگ وہاڑی کے صدرمحمد عمران گچی اورسابق بیوروکریٹ اکبرحسس نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا