حکومت غریب اورپسماندہ لوگوں کی فلاح وبہبود کے لئے پُرعزم ہے ، ڈاکٹر فردوس
اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت معاشرے کے پسماندہ افراد کی بہتری کے لئے پُرعزم ہے۔ ایک نجی نیوزچینل سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے افسوس ظاہر کیاکہ حزب اختلاف موجودہ حکومت کی گزشتہ پانچ ماہ سے قانون سازی کی کوششوں میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے دور اقتدارمیں سندھ حکومت صحت اوردوسرے شعبوں میں بہتری نہیں لاسکی۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے پاس معاشرے سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے عوام کاواضح مینڈیٹ موجودہے۔