حکومت کا نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ انڈیکس سروے شروع کرنے کافیصلہ
حکومت نے نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ انڈیکس سروے شروع کرنے کافیصلہ کیاہے تاکہ ملک کے مختلف شعبوں میں نوجوانوں کی ترقی کی ضروریات کاحقیقی معنوں میں اندازہ لگایاجاسکے۔ یہ فیصلہ نوجوانوں کے امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی محمدعثمان ڈاراور منصوبہ بندی کے وزیرمخدوم خسروبختیارکے درمیان ایک ملاقات میںکیاگیا۔ نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ انڈیکس ضلعی سطح پر اپنی نوعیت کاپہلاقومی جائزہ پروگرام ہوگا جس کا مقصد نوجوانوں کی ترقی کے لئے ضروری کوائف اور اعدادوشمارجمع کرناہے۔ اس پروگرام سے نہ صرف نوجوانوں کی سماجی اوراقتصادی ترقی یقینی بنانے میں مدد ملے گی بلکہ صوبوں میں نوجوانوں کی ترقی کے لئے فنڈز خرچ کرنے کے کلچر کو بھی فروغ ملے گا۔